Charsadda Strike

چارسدہ:واپڈا اہلکار پر تشدد کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہری

ویب ڈیسک (چارسدہ)واپڈا ہائیڈرو یونین چارسدہ کے زیراہتمام واپڈا اہلکار پر تشدد کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی جلوس اور فاروق اعظم چوک میں مظاہرہ ہوا ،مظاہرین نے جلوس کے دوران واپڈا اھلکار پر تشدد کرنے والے افراد کے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئیے فوری طور پر ان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکاروں پر تشدد کرنے والے عناصر بجلی چوری میں ملوث ہے اور ڈیفالٹر ھے۔تشدد کرنے والے عناصر نے اپنے نے اپنی بجلی چوری چھپانے کیلئے علاقے کے لوگوں کو نکال کر مظاہرہ کیا اور اس دوران واپڈا اہلکار پر تشدد کیا انہوں نے کہا کہ واپڈا اہلکاروں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے اور ان عناصر کو دفتر کے اندر نہیں ھونے دیں گے۔