swat petrol pumps

سوات:پٹرول پمپ میں مبینہ طور پر 700 روپے ڈیڑھ لیٹر پٹرول فروخت ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک (سوات): سیاحتی وادی کالام میں واقع ایک پٹرول پمپ میں مبینہ طور پر 700 روپے ڈیڑھ لیٹر پٹرول فروخت ہونے کا انکشاف، وادی کالام میں 120 روپے کے بجائے 700 فی لیٹر فروخت ہورہے ہیں، بلیک میں فروخت ہونے کے ویڈیو مشرق ٹی وی کو موصول ہوئی ہیں، لاکھوں کی تعداد میں سیاح مختلف سیاحتی علاقوں میں پہنچ گئے، کالام، بحرین، مدین اور دیگر علاقوں میں پیٹرول ختم ہونے سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند

پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ زیادہ رش اور پیٹرول کی سپلائی کم ہونے کی وجہ پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم

سیاح کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی بنیادوں پر پیٹرول کی سپلائی کی جائیں، انتظامیہ بلیک اور مہنگی پیٹرول فروخت کرنے والوں کی خلاف کارروائی کریں۔