ISPR

پاک آرمی ضروری رسمی کاروائی کیلئے افغان آرمی سے رابطہ کیا، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک (اسلام آباد ): پاک آرمی نے معلومات اور ضروری رسمی کاروائی کے لئے افغان آرمی سے رابطہ کیا، آئی ایس پی آرکے مطابق گزشتہ رات گئے یہ افغان سولجرز اروندو چترال سیکٹر میں پہنچ گئے ہیں، ان چھیالیس افغان سولجرز اور پانچ افسران کو ضروری فوجی پروسیجر کے بعد پاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ دیدیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، ممتاز زہرا بلوچ

آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ افغان سپاہیوں کو خوراک، اور ضروری طبی امداد فراھم کی گئی ہے،ضروری پراسیس کے بعد ان کو باوقار انداز میں افغان حکام کے حوالے کردیا جائے گا، یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے بارڈر پر پاک فوج سے پناہ طلب کی تھی، ان اہلکاروں کو بھی محفوظ پناہ فراہم کرنے کے بعد طریقہ کار کے تحت افغان حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم