ویب ڈیسک (اسلام آباد ): سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کل دورہ پر پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود کو شاہ محمود قریشی نے دورے کی دعوت دی تھی، وہ اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے،۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مئی میں دورہ سعودیہ کے تناظرمیں یہ اہم دورہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ سعودی وزیرخارجہ دوسری اعلی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔