sheikh rasheed media talk

ویزہ کے بغیر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو پیغام ہے کہ وہ 14 اگست تک تجدید کرالیں- وفاقی وزیر داخلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس، کشمیر کے بارے میں جو کہا وہ درست تھا، لال حویلی کے موکل کا تجزیہ درست ہوتا ہے، پی پی نے دو تین سیٹوں کا اضافی کیا، بڑا پیسہ خرچ کیا، سات اضافی سیٹیں پی ٹی آئی کے جائے گی، تحریک انصاف تنہا حکومت بنائے گی، واحد پارٹی ہوگی، پوری کوشش ہوگی اگلے الیکشن میں سندھ میں پی ٹی آئی حکومت بنائے، پنجاب میں رینجرز کا کہیں استعمال نہیں کیا، پولیس نے پنجاب میں زبردست کام کیا، نواز شریف کا ایک ایجنڈہ ہے، اینٹی ارمی، عمران خان ہیں، کسی انتہا تک جانے کو تیار ہیں، حمداللہ محب کو ملنے دفاع کرتے ہیں، مودی سے پگڑی بدل سکتے ہیں، دال سے مل سکتے ہیں، شہباز شریف نے درخواست نہیں دی، اگر نواز شریف پاکستان چاہیں تو چارٹرڈ جہاز دے سکتے ہیں، وہ اینٹی سٹیٹ، ارمی اور عمران خان باتیں نہ کریں، 2023 میں بھی یہی کہیں گے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک یہ اپنی سیاست سے اینٹی سٹیٹ عنصر نہیں نکالیں گے انکا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں، جو کارڈ مشکوک ہوں گے انکو میسج بھیجئں گے، وہ انٹرنیٹ کے ذریعے جواب بھیجیں گے، ویزہ کے بغیر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو پیغام ہے وہ 14اگست تک تجدید کرالیں، اب یہ میاں نہیں لکھتے، یہ کشمیر کے ٹھیکیدار کدھر سے بن گئے ہیں، عمران خان کو اللہ نے تاریخی کامیابی دی ہے، کشمیر میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، ایف آئی اے میں 1100نشستوں کے لئے 12لاکھ درخواستیں آئیں ہیں۔

افغان آرمی کے 46 افسران جوانوں کو عزت کے ساتھ واپس کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مضبوط محفوظ پاکستان آرمی کی قربانیوں سے موجود ہے، پاکستان کے خلاف انڈیا اسرائیل نے ہائبرڈ وار شروع کر رکھی ہے، سات سالوں میں جعلی کارڈ بنے، ان پیسے لیکرکارڈ بنانے والوں کو نکالیں گے، نورمقدم کے باپ کو پکڑلیا، انکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سمری اس ہفتہ کابینہ کو چلی جائے گی، انکو کوئی رعائیت نہیں دی جائے گی، خواہش کے کہ چین کے نظام کی یہاں پر کاپی ہو، قاتل اور کرپٹ کوموقع پر سزا ہو، افغان پالیسی پر فیصلہ دفتر خارجہ نے کرنا ہے، معاملات ٹھیک ہیں کوئی چیلنج نہیں ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ افغان آرمی کے افسران اور جوانوں کی مہمانداری کی ہے، شورش کاشمیری، عطاء اللہ بخاری سے بڑے کس کے جلسے تھے، ووٹ دینے کی الگ سوچ ہے، مریم پہلی دفعہ کشمیر گئی تھی، خاندانی سطح پر ووٹوں کا فیصلہ تھا، جلسوں سے ووٹ کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا، کابینہ میں مزید تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی علم نہیں، عمران خان بھی آج کشتی رانی، گھڑسواری کا پوچھا، میں زمینی وزیرداخلہ ہوں خلائی نہیں، منشیات کے خلاف 14اگست کے بعد جہاد کرنے جارہا ہوں، سیاچن گلیشئر بھی جارہا ہوں، وہاں فوجیوں کے ساتھ چائے پیوں گا، پاکستانی فوج دنیا کی عظیم ترین فوج ہے، نواز شریف بدقسمت ہے جس فوج نے اسے اپنی نرسری سےنکالا، اسی فوج کے خلاف بدزبانی کرتا ہے، ساری زندگی لگا رہے یہ اقتدار کا منہ نہیں دیکھا سکیں گے، قانونی اور عدالتی معاملات کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔