humayun khan PPP

پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ صدر ہمایوں خان کا پی پی پی آزاد کشمیر کامیاب پارٹی امیدواران کو مبارکباد

ویب ڈیسک (پشاور): پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ صدر محمد ہمایوں خان نے پی پی پی آزاد کشمیر کامیاب پارٹی امیدواران کو مبارکباد اور کشمیری جیالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ آزادکشمیر انتخابات میں سلکیٹڈ حکمرانوں نے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے دھاندلی کی، پی پی پی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، ریاست مدینہ میں دھوکے باز وعدہ پورے نہ کرنے والے بددیانت اور بدعنوان کی کوئی گنجائش نہیں، سلکیٹڈ حکمران مدینہ کا زکر کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا بھول جاتے ہیں، عمران خان کو علم ہو چکا حقیقی انصاف اصل احتساب اور پورے حساب کا وقت قریب ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور،10 روز قبل ڈوبنے والے 8 سالہ بچے کی نعش بڈھنی نہر سے برآمد