pdmA

خیبر پختونخوا میں آج سے مون سون کی بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

ویب ڈیسک(پشاور): محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کےبعض اضلاع میں آج سے جمعہ تک مون سون کی بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان، پی ڈی ایم اے نےضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین نے تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اورالرٹ رہنے کی ہدایات، پی ڈی ایم اے کے مطابق پیر سے جمعہ کے دوران طوفانی بارش سے شانگلہ، بٹگرام ،بونیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، مردان، چارسدہ اور کوہاٹ کے بارساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ، جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے۔ بارشوں کا سلسلہ جمعہ کےروز تک جاری رہنے کا امکان، سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہےعوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا کے 8 لاکھ سے زائد خاندان تاحال رمضان پیکج سے محروم