dr moeed yousaf

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سرکاری دورے پر امریکہ روانہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوئے، مشیر برائے قومی سلامتی اپنے امریکی ہم منصب جیک سلیوان اور دیگر امریکی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے، معید یوسف کی امریکی ہم منصب سے آخری ملاقات مئی میں جنیوا میں ہوئی تھی، دورہ کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان، امریکہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال بھی زیر غور آئیں گے، معید یوسف دیگر امریکی سینئر عہدیدران اور امریکی کانگریس اراکین سے بھی ملاقات کریں گے، امریکی تھنک ٹینکس، امریکی میڈیا اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ملائشین نیوی پریڈ، 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی