taking exam

صوبہ بھر میں آج سے 9th اور 11th گریڈ امتحانات کا آغاز ہوگیا

ویب ڈیسک(پشاور): صوبہ بھر میں آج سے 9th اور 11th گریڈ امتحانات کا اغاز ہوگیا۔پشاورسمیت 8 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام امتحانات کے دوسرے مرحلے کا آغاز۔

اختیاری مضامیں میں امتحان 3 اگست تک جاری رہے گا، امتحان میں 6 لاکھ 72 ہزار طلباو طالبات حصہ لے رہےہیں۔9 ویں کلاس میں 4 لاکھ 15 ہزار 962 اور گیارہویں میں 2لاکھ 56 ہزار 234 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

امتحانات کیلئے 254 امتحانی مراکز قائم کیۓ گئے ہیں، وزیرتعلیم شہرام ترکئی کی طلبہ وطالبات کیلئے نیک خواہشات کااظہار،چیئرمین پشاور بورڈ کا کہنا تھا کہ شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام امتحانی مراکز میں کیمرے نصب کیۓ گئے ہیں،45 دن کے اندر نتائج کا اعلان کریں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق امتحانی ہالوں کے اطراف میں فوٹواسٹیٹ مشین لگانے پر دفعہ 144نافذ، امتحانی ہالز میں موبائل فونز اور دیگر آلات لانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی کے لیے نہیں چھوڑا جائے گا،نقل کرنے والے اور نقل فراہم کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اصل دہشت گرد کچے کے ڈاکو کو اسلحہ فراہم کرنے والے ہیں، بیرسٹر سیف