Sawabi zanjeero ma jakri khatoon bazyab

صوابی میں درندگی کی انتہا :ایک سال سے زنجیروں میں قید خاتون بازیاب

ویب ڈیسک (صوابی )ایک سال سے کمرے میں بند زنجیروں میں قید خاتون کو پولیس نے بازیاب کرلیا ڈی پی او نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خاتون کو سگے بھائیوں ایک سال سے زنجیروں میں جکڑ کر کمرے میں قید کیا تھا ،

مزید پڑھیں:  حقوق نہ ملے توچھیننابھی جانتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

انہوں نے کہا کہ بھائیوں نے بہن کو نوکری سے روکنے اور خاوند کے خلاف کیس لڑنے کی وجہ سے قید کیا تھا ۔خاتون کی طلاق ہو چکی ہیں شوھر سے بچوں کے اخراجات کے سلسلے میں فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے

اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تین ملزمان گرفتار ہیں جبکہ ایک کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا خاتونِ کے گلے ٹانگ میں زنجیر ڈآلی گئی تھی اور زنجیر کو روشن دان کے ساتھ باندھا گیا تھا۔