2 Terrorist Arrest

مردان : محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی ،2دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک (مردان )محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کی کاروائی کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے02 اہم دہشتگردوں کو گرفتاردکر لیا گیا ۔ہشت گرد وں کے قبضہ سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمدکر لیا گیا ۔دھشتگرد نہاد علی 14 جبکہ فرہاد علی 04 دھشتگردی کے مقدمات میں سی ٹی ڈی مردان ریجن کو مطلوب تھے ۔صوبائی حکومت نے دھشتگرد نہاد علی کے سر کی قیمت ستر لاکھ (7000000)جبکہ فرہاد کے سر کی قیمت چالیس لاکھ (4000000) روپے مقرر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہسشتگردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری نہاد علی عرف یاسر ولد عبدالستار سکنہ قاسم علاقہ تھانہ طورو مردان جو کہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو 14 دہشت گردی کیمقدمات جبکہ فرہاد علی عرف عبدالرحمن ولد گل نبی سکنہ تورڈھیر ضلع صوابی سی ٹی ڈی مردان ریجن کو 04 دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ

امروز بمقام اسڑ خوڑ علاقہ تھانہ چورہ مردان سے گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے ڈھائی کلو بارودی مواد بمعہ پرائما کارڈ ،سفیٹی فیوز ،ڈیٹو نیٹر ،02 عدد ہینڈ گرنیڈ،ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ 07 عدد کارتوس اور 6 عدد موبائل فونز مختلف قسم برآمد کرکیجن کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوکر ، مذکورین بالا دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان محسن قادر گروپ سے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال

مجرم اشتہاری نہاد علی عرف یاسر کی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت 7 ملین مقرر کی ہے جبکہ مجرم اشتہاری فرہاد عرف عبدالرحمن کی بھی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت 4 ملین مقرر کی ہے ۔ ملزمان کی انٹاروگیشن جاری ہے جن مزید اہم انکشافات متوقع ہے ۔