Soudi Forgin minister

ہم دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے مومینٹم کو فروغ دیں گے۔ سعودی وزیر خارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سعودی وزیرخارجہ فرحان بن فیصل السعودیہ نے دورہ کے موقع پر مولاقات میں کہا کہ یہ میرا اسلام آباد کا دوسرا دورہ ہے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بات ہوئی ۔وزیر اعظم کے مئی مین دورہ سعودی عرب کے تناظر میں یہ دورہ کر رہا ہوں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان اسمبلی کا طلب کیا جانے والا اجلاس ملتوی

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے مومینٹم کو فروغ دیں گے ۔ہم نے باہمی تعلقات کے تمام شعبوں اور ان کے روایتی طریقہ سے ہٹ کر فروغ پر بات کی ہے ۔ہم نے دونوں طرفین کے لاروباری طبقہ کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب پاکستان معاہدوں اور فریم ورکس پر بات چیت کی ہے ۔پاکستان نے بہترین انداز سے کورونا وبا کا سامنا کیا ۔سعودی مملکت اپنے شہریوں کو کروناوبا کی ویکسین مفت فراہم کر رہی ہے ۔ہم نے علاقائی سلامتی, اور مزاکرات پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔کشمیر, فلسطین, یمن اورافغانستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے