shah mahmood qurashi meeting with Forgin minister of soudi

سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ قلبی لگا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک (اسلام آباد )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے دوران مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ گہرے برادرانہ مراسم ہیں۔جن کی بنیاد یکساں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اقدار پر استوار ہے، اہم بات یہ ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ہر کڑے وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے،

مزید پڑھیں:  کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا ، سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ قلبی لگا ہے، پاکستان، سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین، سپریم رابطہ کونسل کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے احسن اقدام قرار دیا۔پاکستان، مارچ 2022 کو اسلام آباد میں، او آئی سی، وزرائے خارجہ کونسل کے اگلے اجلاس کی میزبانی کیلئے پر عزم ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ کو پاکستان کے اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے کے خدو خال سے آگاہ کیا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین صحت، تعلیم، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں،جن پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری

وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر بالخصوص بھارت کی جانب سے 5 اگست کے یکطرفہ، غیر آئینی اقدام کے بعد، بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔