Asad Umar Ncoc Meeting

وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں این سی او سی کا اجلاس

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں این سی او سی کا اجلاس، اجلاس میں فورم کو کراچی میں وباء کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، صحت کے نظام پر دباؤ ،ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور ویکسینیشن کی اشد ضرورت پہ زور دیا گیا، این سی او سی اور سندھ حکومت وباء کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جو اب تک کی بلند ترین سطح پہ ہے، کراچی میں وباء کی شرح 26.32فیصد اور انتہائی نگہداشت میں موجود مریضوں کی تعداد 980 تک پہنچ چکی ہے، این سی او سی نے سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی توثیق کر دی اور اس سلسلے میں وفاق کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی، این سی او سی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی SOPکے نفاذ میں بروقت معاونت، موجودہ طبی سہولیات کی بہتری، آکسیجن کی بروقت فراہمی اور ویکسین کی مسلسل فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ