corona virus 1

ملک بھر میں مہلک وائرس کورونا نے مزید 39 جانیں لے گیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ملک میں عالمی وبا کورونا سے مزید 44 افراد انتقال کر گئے اور مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52 ہزار 291 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4119 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 44 افراد انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.8فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 131 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 15 ہزار 827 تک جاپہنچے ہیں، اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7020 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار 742 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 56952 ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ