american presedent joe biden

امریکی صدر نے عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک (واشنگٹن): امریکا کے صدر جوبائیڈن نے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سےوائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اس دوران جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، امریکا اور عراق کے درمیان سکیورٹی تعاون جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ داعش سے نمٹنے کے لیے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے، عراق میں اس سال کےآخر تک کوئی جنگی آپریشن نہیں کریں گے، امریکا اور عراق کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری ہے اور امریکا نے عراق کی مدد کی، اب ہم مل کر داعش سے لڑیں اور شکست دیں گے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، ایم ٹی آئی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈاکٹر محمد اکرم ڈائریکٹر ہاسپٹل مقرر

اس موقع پر عراق کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ہمارے امریکا سے تعلقات ماضی سے زیادہ مضبوط ہیں۔