islamab rain update

اسلام آباد: مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسلام آباد میں سیلابی صورت حال، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، نشیبی علاقے ڈوب گئے، پاک فوج صورت حال کا جائزہ لینے پہنچ گئی۔

جڑواں شہروں میں رواں سیزن کی سب سے بڑی بارش ہوئی، راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک 122 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 21 فٹ تک بلند ہوگئی، جس کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 14 فٹ تک پہنچ گئی، بارش کے باعث نشبیی علاقے زیر آب آگئے۔

مزید پڑھیں:  اسفندیار ولی ہرجانہ کیس، شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم

وفاقی دارلحکومت میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہے، شہری کچھ گھنٹوں کے لئے غیر ضروری نقل و حرکت نہ کریں۔

مزید پڑھیں:  ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ مختلف علاقوں میں گھروں، پلازوں کی بیسمنٹس میں پانی بھر چکا ہے، لوگ اپنے طور پر پانی نکالنے کی کوشش سے اجتناب کریں، صورتحال کو بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ علاقوں میں صورتحال کافی بہتر کرلی ہے۔