maryam nawaz 3

مریم نواز نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو جاری کر دی

ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے آزادکشمیر انتخابات پر اپنی پارٹی کی مخالف جماعتوں کے مقابلے ہونے والی شکست کے بعد پھر سے ایک بار دھاندلی کا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے مبینہ دھاندلی کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔

مریم نواز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کا عملہ بیلٹ پیپرز پر مہریں لگانے میں مصروف ہے جبکہ ویڈیو بنانے والا شخص ان سے مخاطب ہو کر کہتا ہے کہ وہ یہ سب کیا کر رہے ہیں، مریم نواز کے جاری کردہ پیغام کے مطابق یہ ویڈیو فارورڈ کہوٹہ ہے علاقے میں شیخ سولی پرائمری اسکول کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ویڈیو بنانے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ ایف سی کا جوان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ہی موجود دوسرے پولنگ اسٹیشن کا بھی یہی حال تھا۔

مزید پڑھیں:  پرویز الہٰی سمیت 5 امیدواروں کی درخواستیں چیف الیکشن کمشنر کو ارسال

شیئر کی گئی ویڈیو میں جب یہ شخص کہتا ہے کہ پولنگ کا عملہ یہ غلط کر رہا ہے تو عملے کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ اس کا کام صرف سیکیورٹی فراہم کرنا ہے یہاں کیا ہو رہا ہے اس سے اسے کوئی مطلب نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  تھانہ غالیگے میں ملزم کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کا منصوبہ ناکام