loadsheding

اورکزئی :غلجو بازار میں واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (اورکزئی ) اپر اورکزئی غلجو بازار میں واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ۔ غلجو بازار مین روڈ پر قسم کے ٹریفک کیلئے آدھا گھنٹہ بندرہا ۔ اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکاروں نے عید دن سے ہماری بجلی کاٹ دی ہیں ۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے قربانی کے گوشت خراب ہو گئے ۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بدلی ہم سے ڈیمانڈز کئے جا رہے ہیں ۔ اگر بجلی بحال نہ کی گئی تو ہم غلجو تا ہنگو روڈ کو احتجاجا بند کردیں گے ۔ ایم پی اے غزن جمال واپڈا اہلکاروں کے سامنے بے بس ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب