Sawabi rain

تخت بھائی :ناقص نکاس آب نظام کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں پر آگیا ، ٹریفک نظام درہم برہم

ویب ڈیسک (تخت بھائی )تخت بھائی میں رات سے شروع ہونے والا شدید بارش کی وجہ سے اور نکاس آب کی نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی مین ملاکنڈ روڈ پر نکل آیا۔ جس وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر باڑہ میں چھت منہدم ،3افراد جاں بحق، 6زخمی

پبلک ٹرانسپورٹ اور عوام کو چلنے پھرنے میں شدید مشکلات ۔ تخت بھائی کے عوام نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاس آب کی مین نالیوں کو فوری طور پر مزید وسیع کرکے عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک :پک اپ گاڑی ریلے میں بہہ گئی، 1شخص جاں بحق دو بچے لا پتہ