mahmood khan 3

محکمہ معدنیات کے تحت کمپنی کے قیام پر کام کیا جائے،وزیر اعلیٰ محمود خان

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ معدنیات کے اجلاس کا انعقاد ۔اجلاس کو محکمے کی مجموعی کارکردگی ، جاری اصلاحاتی اقدامات پرپیشرفت اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگدی گئی ۔بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ مالی سال 21-2020 کے دوران محکمہ معدنیات کے لئے 3.45 ارب روپے محاصل کا ہدف مقرر کیا گیا تھا،محکمے نے اس مالی سال کے دوراں 5.21 ارب کے ریکارڈ محاصل اکھٹے کئے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ گذشتہ تین سالوں کے دوراں محکمہ معدنیات کے سالانہ محاصل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گذشتہ دو سالوں میں کان کنی کے دوران معذور ہونے والے 163 کان کنوں کو مالی معاوضوں کی مد میں چار کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کئے، کان کنوں کے بچوں کو تعلیمی وظائف کی مد میں آٹھ کروڑ روپے مالیت کی 4700 سکالرشپس دی گئیں،صوبے میں میکنیکل مائننگ کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، خیبرپختونخوا آن لائن مائنز لیبر رجسٹریشن پورٹل متعارف کروانے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے،۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض

آن لائن مائن لیبرز رجسٹریشن کے تحت اب تک ساڑھے گیارہ ہزار کان کنوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے، صوبے میں کرشنگ زونز کے قیام کے منصوبے پر کام جاری ہے، ضم اضلاع میں معدنی ذخائر کی میپنگ کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے، وزیر اعلی نے محکمہ معدنیات کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار، مزید بہتری کی ہدایتدی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبے کے معدنی وسائل سے بھر پور استفادے کے لئے محکمہ معدنیات کے تحت کمپنی کے قیام پر کام کیا جائے، کمپنی کے قیام کے لئے ایک ماہ کے اندر تجاویز منظوری کے لئے پیش کی جائیں، انہوں نے کہا کہ منرل ٹائٹلز دینے کے عمل میں پیچیدگیوں کو ختم کرکے اسے مزید آسان بنایا جائے، نجی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائے۔