ppp sectery general

معاشی بدحالی، مہنگائی، بے روزگاری کے سونامی کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ نیئر بخاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پیپلز پارٹی نے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا، پی پی پی سید نیر حسین بخاری کا یوٹیلٹی سٹورز پر چینی گھی آٹا مہنگا کرنے کے عوام دشمن فیصلہ کی منظوری کابینہ نے دی ہے، کہاں سکون کی نیند میں ہے وہ عمران خان جو کہتا تھا، مہنگائی ہو تو سمجھو حکمران چور ہیں۔

نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سرکار کے دور میں انتہائی کسمپرسی کےشکار گھرانوں کی تعداد میں اضافہ شرمناک ہے، غزائی عدم تحفظ میں مبتلا آبادی کی شرح میں تیزی حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، معاشی بدحالی ناقابل برداشت مہنگائی بے روزگاری کے سونامی کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی، یوٹیلٹی سٹورز پر مہنگائی زخیرہ اندوزوں کی مالی مددگاری متوسط اور غریب لوگوں کی زندگیاں مزید اجیرن بنانا ہے، وزیراعظم اور کابینہ سرمایہ داروں سرمایہ کاروں کی مالی معاونت کے سہولت کار بن گئے ہیں، پی ٹی آئی سرکار سرمایہ کار سرمایہ دار مالیاتی مافیاز دوست اور غریب مزدور محنت کش دشمن حکومت ثابت شدہ ہے، حکومتی چھتری تلے آٹا چینی پٹرول مصنوعی بحران کے زریعے عوام کی جیبوں پر پہلے بھی کھربوں روپے کا ڈاکہ ڈالے گئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے اندر دہشت گردی میں افغان سرزمین کا استعمال جاری
مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد کا رمضان المبارک کے بعد دورہ پاکستان متوقع

انہوں نے مزید کہا کہ بے حس اور بے رحم حکمرانوں کے عوام کش اقدامات سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں، منتخب کردہ حکومت انسانی معاشی حقوق غصب کرنے کی حدیں عبور کر رہی ہے، پیپلز پارٹی ہوشرباء مہنگائی مزید بڑھانے کے حکومتی اقدام کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز بلند کرتی رہے گی۔