nab

قومی احتساب بیوروکےایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

ویب ڈیسک (اسلام آباد): قومی احتساب بیوروکےایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، اجلاس کی صدارت چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کی، اجلاس میں ڈیپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاونٹبیلٹی اور تمام ڈی جیز شریک، اجلاس میں غیر قانونی ٹیسٹنگ کمپنی سید تجمل حسین کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری، نیب کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 4 انکوائریوں کی منظوری دے دی گئی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کیخلاف نیب انکوائری منظور کر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد بار کونسل کے چیئرمین ایپلٹ ٹریبونل نامزد

نیب کے مطابق اجلاس میں مالم جبہ کیس پشاور ہائی کورٹ کی روشنی میں آگے لے کر چلنے کی ہدایت، چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے اب تک 814 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے، نیب کے اس وقت 1273 ریفرنس احتساب عدالت میں دائر ہیں جن کی مالیت 1300 ارب روپے ہے، نیب غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے عوام کے پیسے برآمد کرکے واپس کروائے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

مزید پڑھیں:  شرح سود 22فیصد پر برقرار،سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی جاری