firing on pajagi road

میران شاہ میں سرگرداں چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (شمالی وزیرستان): میران شاہ میں سرگرداں چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میں دو ملکان ملک صاحب رحمان اور ملک خیراللہ جاں بحق ہو گئے، واقعے کے بعد فیلڈر گاڑی میں سوار مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، میران شاہ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے بتایا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، پولیس واقعے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  عید پر 6لاکھ کے قریب سیاحوں کی خیبر پختونخوا آمد