kamran bash

ہشام انعام اللہ خان اور قلندرخان کی وزارتوں سے سبکدوشی کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کا اظہار خیال

ویب ڈیسک (پشاور): ہشام انعام اللہ خان اور قلندرخان کی وزارتوں سے سبکدوشی کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش کا اظہار خیال، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی اولین ترجیح صوبہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا حل ہے، وزیراعلیٰ محمود خان کی ترجیحات کی تکمیل مستعد، فعال اور بہترین کارکردگی کی حامل ٹیم سے ہی ممکن ہے، خیبرپختونخوا حکومت میں وزراء کی شمولیت یا سبکدوشی کا واحد معیار کارکردگی ہے، ہشام انعام اللہ خان اور قلندر لودھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ٹیم کے ارکان تھے، ہشام انعام اللہ خان اور قلندر لودھی وزارتوں سے سبکدوشی خالصتاً کارکردگی کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے، وزراء میں ردوبدل وزیراعلیٰ کا اختیار اور معمول کا معاملہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ملک طارق اعوان کی کامران بنگش کیخلاف قانونی کارروائی

وزیراعلیٰ محمود خان جب بھی مناسب سمجھیں گے اپنی کابینہ میں ردوبدل کریں گے، دیگر ارکان اسمبلی اور وزراء کی طرح ہشام انعام اللہ خان اور قلندرلودھی پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں، ہشام انعام اللہ خان اور قلندرلودھی نے وزیراعلیٰ محمود خان کا فیصلہ خوشدلی سے قبول کیا، ہشام انعام اللہ اور قلندر لودھی کی سبکدوشی سے متعلق افواہیں اور قیاس آرائیاں حقائق کے منافی ہیں ان سے گریز کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلے کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع