glacier blast in chitral

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ ایک سے دوہفتوں کے دوران چترال کے حساس علاقوں میں گلیشرپھٹنے کے خدشات

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ ایک سے دوہفتوں کے دوران چترال کے حساس علاقوں میں گلیشرپھٹنے کے خدشات، پی ڈی ایم اے کی جانب سے چترال اپر اور لوئر کی ضلعی انتطامیہ کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت، ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مقامی آبادی کو آگاہ رکھنے اورضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو صورت حال پر نظر رکھنے کی ہدایت، پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر شب و روز فعل ہے، عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیےاضافی سٹاف تعینات کردیا گیا،عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700پر دیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع کیلئے 50 ملین روپے جاری