pak austria university haripur

پاک آسٹریایونیورسٹی آف اپلاٸیڈ ساٸنسز منگ ہری پور میں 11نٸ فکیلٹیز کے بارے میں تعارفی سیمینار

ویب ڈیسک(ہری پور): پاک آسٹریایونیورسٹی آف اپلاٸیڈ ساٸنسز منگ ہری پور میں 11نٸ فکیلٹیز کے بارے میں تعارفی سیمینار ہری پور سمیت دیگر شہروں کے تعلیمی اداروں کے سربراہان سمیت انڈسٹریلسٹ پروفیسرزڈاکٹرز پرنسپلزطلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
یونیورسٹی کے ریکٹرمحمد مجاہد نے نٸی فیکیلٹیز نٸے کورسز نٸے پروگرامزکے بارے میں تفصیلی طورپر بریف کیا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آسٹریا اور چاٸنا کی یونیورسٹیوں کے ساتھ منسلک ہے اور ہمارے پاس ہاٸی کوالیفاٸیڈ فیکیٹی موجود ہے یہاں مختلف قسم کی سکالر شپس ہیں اور لاٸق طلباء وطالبات کوہم سپورٹ کرتے ہیں تعلیمی لحاظ سے ہم نٸی راہیں کھول رہے ہیں۔انٹرنیشنل لیول کی ایجوکیشن کے ساتھ ٹریننگ رہاٸش کھانا اوردیگرسہولیات دے رہے ہیں
ہری پور سمیت خیبرپختونخواہ اور دیگرصوبوں کے طلباء وطالبات پہلے سے ہمارے پاس موجود ہیں الحمدللہ تمام سہولیات سے مطمٸن ہیں وزیراعظم عمران خان نے اس یونیورسٹی کا افتتاح کیا انہوں نے یہاں مڈیکل کالج کا بھی پروگرام فاٸنل کردیا ہے آنے والے دنں میں تمام تر سہولیات کے ساتھ یہاں بہترین سٹینڈرکا میڈیکل کالج بھی عنقریب تعلیمی خدمات سرانجام دے گا۔

مزید پڑھیں:  وفاق کو ہمارا حق دینا ہوگا ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا