Corona vaccine

خیبرپختونخوا میں ڈور ٹو ڈور کورونا ویکسی نیشن کا عمل تعطل کا شکار

ویب ڈیسک (پشاور) خیبرپختونخوا میں ڈور ٹو ڈور کورونا ویکسی نیشن کا عمل تعطل کا شکارہو گیا ۔آج سے شروع ہونے والی کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز نہ ہوسکا۔ گھر گھر ویکسی نیشن مہم سمیت تمام امور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بائیکاٹ کی وجہ سے ٹھپ ہوگئے ۔محکمہ صحت کے مطابق ویکسی نیشن مہم لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بائیکاٹ کی وجہ سے جزوی طور پر چلایا جارہاہے ۔گھر گھر ویکسی نیشن مہم آج سے صوبے کے 5اضلاع میں شروع ہونا تھی ۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات سر پر آ گئے، خیبر پختونخوا کا ہائوس پورا نہیں، اپوزیشن رہنما عباداللہ

صوبائی دارالحکومت میں 900 سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرزہیں۔ایل ایچ ڈبلیوز کے بائیکاٹ کے باعث کل سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم بھی خطرے میں پڑ گئی ۔صوبہ بھر میں ایل ایچ ڈبلیو اور ایل ایچ ایس مراکز صحت سے باہر نہیں جائیں گی ۔حکومت نے متعدد بار وعدوں کے باوجود ایل ایچ ڈبلیوز کیلئے سروس سٹرکچر نہیں بنایا گیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا