3 Years old baby Death body copy

پشاور :تھانہ ارمڑ کے حدود میں خشک کنویں سے تین سالہ بچی کی لاش برآمد

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور کے علاقے تھانہ ارمڑ کے حدود میں خشک کنویں سے تین سالہ بچی کی لاش برآمدہوئی ، پولیس کے مطابق تین سالہ عائشہ گھر سے دکان گئی تھی۔واپس نہ آنے پر والد نے پولیس کو اطلاع دی،بچی کے جسم پر کسی قسم تشدد کا نشان نہیں،والدین نے تحریری طور پر بچی کی موت حادثہ قرار دیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق مسمی وارث ولد غنچہ گل نے تھانہ ارمڑ پولیس کو تحریری درخواست پیش کی ہے کہ گزشتہ روز اس کی بیٹی طفلکہ عائشہ بعمر 3/4 سال گھر سے پیسے لے کر جنرل سٹور سے چپس وغیرہ لینے گئی جو حسب معمول دیگر بچوں کے ساتھ کھیل کود میں مشغول ہوئی جبکہ دیر تک نہ آنے پر اس کی تلاش شروع کی جس کی لاش آج صبح برلب راستہ کھنڈر نما جگہ پر واقع خشک کنویں سے ملییہ بھی واضح کرتا چلوں کہ بچی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد وغیرہ کے کوئی نشانات وغیرہ نہیں دیکھے گئے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان

جبکہ بچی کے والد نے بھی واقعہ کو حادثہ قرار دیتے ہوئے اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کرنے کی درخواست کی ہیاسی طرح دیگر عمائدین علاقہ نے بھی بچی کی موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے کھیل کود کے دوران کنویں میں گرنے سے بچی کی موت واقع ہونے پر قریں قیاس کا اظہار کیا ہے ۔متوفیہ طفلکہ کے والد وارث خان بٹہ خشت میں محنت مزدوری کرتا ہے اور اس کی کسی کیساتھ کوئی دشمنی وغیرہ بھی نہیں ہے جس نے واقعہ کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کی بابت تحریری درخواست جمع کرا دی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت خیبرپختونخوا اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق