pak corona situation

کوروناایک بارپھربےلگام ، 24 گھنٹوں میں 86 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کورونا کے وار جاری، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86 مریض انتقال کر گئےہیں ،جس کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 203 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،صدر مملکت

رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 19 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 947، خیبرپختونخوا 4 ہزار 444، اسلام آباد 799، گلگت بلتستان 137، بلوچستان میں 327 اور آزاد کشمیر میں 622 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا، یونائیٹڈ اور سلطانز مدمقابل

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 77 ہزار 231، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 213، پنجاب میں تین لاکھ 55 ہزار 483، اسلام آباد میں 86 ہزار 945، بلوچستان میں 30 ہزار 162، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 819 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 8 ہو گئی ہے۔