kpk food authority

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کےخلاف کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی کی ہدایت پر صوبے کے مختلف اضلاع میں اشیاء خوردنوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لادی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کے مطابق کوہاٹ میں ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے 500 لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمدکر کے تلف کرلی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 4 لاکھ 38 ہزار 547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بنوں میں چیپس فیکٹری سیل کر دی گئی جبکہ ڈی آئی خان میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک ریسٹورنٹ کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

چارسدہ کے علاقے نستہ میں بیکری سے 600 سے زائد خراب انڈے برآمد ہونے پر بیکری سیل، براول بازار دیر اپر میں زائد المعیاد اور ممنوع اشیاء خوردنوش برآمد ہونے پر دکان سیل کر دی گئی اس کے علاوہ کاروائی کے دوران مردان میں ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر ایک ہوٹل
کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب