anti polio

خیبرپختو نخوا میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ویب ڈیسک (پشاور) خیبرپختو نخوا میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے،مہم کے دوران37لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کوآرڈینیٹر عبدالباسط کے مطابق 18اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائیگی،مہم کے لیے 16ہزار731 تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،کوآرڈینیٹر
15ہزار965موبائل،708ٹرانزٹ اور58رومنگ ٹیمیں شامل ہیں اس کے علاوہ 4ہزار385ایریا انچارج بھی تعینات ہیں،26ہزار719اہلکارپولیو ٹیموں کی حفاظت پرمامور ہونگے۔

مزید پڑھیں:  افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی ملک بدری کے احکامات جاری

چیف سیکرٹری کے پی کے کاظم نیازکا کہنا ہے کہ 18اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہےیہ ایس این آئی کی کیمپین ہے،پولیو مہم میں کُل 37لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیومہم کیلئے کل16ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،26ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار پولیو ٹیموں کے ساتھ ہونگی۔ہماری کوشش ہے کہ پولیو فری خیبرپختونخوا بنائیں دوسرے صوبوں سے کے پی کے میں کورونا کی صورتحال اچھی ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں انتخابات 19 اپریل کو ہونگے

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں اس وقت بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے اگر عوام احتیاط کرئے تو کورونا وباء سے جان چھوٹ سکتی ہے، ہم نے کورونا کی پہلی دوز کا ہدف86ہزار رکھا ہےجو کہ جلد پورا ہو جائے گا ۔