polio

بنوں میں پانچ روزہ انسداد پولیومہم کاآغاز

ویب ڈیسک (بنوں )ضلع بنوں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 30 جولائی سے تین اگست تک جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق مہم کے دوران 2 لاکھ 7 ہزار 260 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 1198 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کی طرف سے 7 ماہرین اور 27 ضلعی ماہرین کی ٹیم اس مہم کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت
مزید پڑھیں:  بے بنیاد پروپیگنڈے کامقصد کردار کشی کرنا ہے ،مشال یوسفزئی

کمشنر بنوں اور ڈپٹی کمشنر بنوں تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلوائیں تاکہ پورے بنوں ڈویژن سے پولیو وائرس کا خاتمہ ممکن ہو سکیں۔