38aca0a7 4144 4aa2 8dad ddebf9eb24c7

پشاور: پولیس وین پر دستی بم سے حملہ، 1 اہلکار شہید

ویب ڈیسک(پشاور) پشاورکارخانو مارکیٹ میں موجود پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا،دستی بم کے حملے کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شہید، جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔

مقتول پولیس اہلکار کی نعش اور زخمی راہ گیر کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر کارخانو مارکیٹ میں ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے پر دکانداروں کو پکڑ کر لے جا رہی تھی اس دوران نامعلوم شخص نے پولیس موبائل پر گرنیڈ حملہ کیا اگلی سیٹ میں ابن امین بیٹھے تھے جو کہ گرنیڈ کا نشانہ بنے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، تین ججز خورشید اقبال، فضل سبحان اور شاہد خان نے حلف اٹھا لیا

پولیس کے مطابق شر پسند پولیس موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  حقوق نہ ملے توچھیننابھی جانتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، جائے وقوع پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور شواہد اکٹھے کیئے جا رہے ہیں۔