polio

ضلع خیبرمیں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

ویب ڈیسک (خیبر)محرم الحرام کے پیش نظر پولیو مہم مقررہ تاریخ سے پہلے شروع کردی گئی،ڈی سی خیبر نے بچوں کو قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق 30 جولائی سے 5 اگست تک انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا،انسداد پولیو مہم میں 924 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، 2 لاکھ 10 ہزار 917 بچوں کو گھر کی دہلیز پر پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائینگے،سات روزہ پولیو مہم کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔انسداد پولیو مہم کے دوران ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے لئے تعینات ہونگےعوام بچوں کو قطرے پلاکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دےتاکہ بچوں کو مستقل معذوری سے بچایا جائے۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور