security plan

پشاور:پولیو مہم،پولیس کی جانب سےجامع سکیورٹی پلان تشکیل

ویب ڈیسک (پشاور)صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح پشاور میں بھی آج سے پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے اس ضمن میں کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، پولیو مہم کی خاطر پشاور پولیس کی جانب سے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

پلان کے مطابق 4500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں شہر کے تمام داخلی خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کےلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دےدی گئی ہیں اس ضمن میں پولیس افسران نے اہلکاروں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہےجبکہ شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے پولیومہم کےدوران امن و امان کوبرقراررکھنے کی خاطر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی
مزید پڑھیں:  سپیس ایکس امریکا کیلئے جاسوس سیٹلائٹس نیٹ ورک بنانے کیلئَے تیار

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق پشاور کے 97 یونین کونسلز میں آج سے پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔سکیورٹی کو یقینی بنانے کی خاطر ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، شہری اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔