aimal wali khan

ایمل ولی خان کی پشاورمیں پولیس وین پرحملے کی مذمت

ویب ڈیسک(پشاور)اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس وین پر حملہ اور پولیس اہلکار کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ دہشتگردوں نے کچھ روز پہلے مردان میں پولیس وین کو نشانہ بنایا اور آج پشاور میں، ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ دہشتگرد منظم ہورہے ہیں لیکن بڑی تباہی تک شاید یہ حکمران نہیں جاگیں گے،دہشتگرد ایک بار پھر آسان ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں اور معصوم عوام کو شہید کیا جارہا ہے۔
خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہمیں سب سے پہلے اپنے گھر کی فکر کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ

صوبائی صدر اے این پی نے مزید کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ دہشتگرد منظم ہورہے ہیں اور حکومت سوئی ہوئی ہے ہم اس حکومت میں وہ حوصلہ بھی نہیں دیکھ رہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرسکیں، اے این پی نے سینکڑوں جانوں کی قربانی کی بدولت اس مٹی کا دفاع کیا ہے دہشتگردوں کو ابھی سے نہیں روکا گیا تو خطرناک ترین نتائج عوام کو بھگتنے پڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سنگین مقدمات میں ملوث ملزم اسفندیار قتل، لواحقین کا احتجاج