pdmA

کل سے مون سون کی مزید بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں کل سے مون سون کی مزید بارشوں اور تیز ہواؤں کاسلسلہ شروع ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات کے مطابق پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا، تیزبارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایات۔

مزید پڑھیں:  بابر اور رضوان پی ایس ایل 9 کے ٹاپ سکورر بن گئے

پی ڈی ایم اے کی تفصیلات کے مطابق ہفتہ سے منگل کے دوران تیز بارشوں سے شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات اورکوہستان کے بعض بارساتی ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ، بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جا ئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ منگل کے روز تک جاری رہنے کا امکان، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورموسمی صورت حال سے باخبر رہے، پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے،عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کےلیے کنٹرول روم میں اضافی سٹاف تعینات کردیا گیا، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پردیں۔

مزید پڑھیں:  چیف سیکرٹری کی تعیناتی ،اے ایس اے ایف پی کا وزیراعلیٰ کو خط