polio campaign 1

ہنگو: پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

ویب ڈیسک(ہنگو)ضلع ہنگو میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ہے،اس مہم میں 396پولیو ٹیموں کے ذریعے 93ہزار 288بچوں کو پولیو کے قطرے پلائےجائیں گے۔

ڈی سی اورڈی پی اونے ڈی ایچ کیو میں بچوں کوپولیو قطرے پلاکرمہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ عوام پولیو مہم میں پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلاکر ان کی زندگی اور مستقبل کو محفوظ بنائیں۔