govt employee fired

بنوں: بچےکوتھپڑمارنےوالاملازم نوکری سے برخاست

ویب ڈیسک (بنوں ) بنوں میں میلاد پارک کھولنے کے اسرار پر چھوٹے بچے کو تھپڑ مارنے والا ٹی ایم اے ملازم کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچے کو اس جرم میں تھپڑ رسید کیا تھا کہ بچہ کھیلنے کیلئے پارک میں داخل ہو رہا تھا۔قاضی فضل قادر شہید پارک جہاں پر ٹکٹ ہے وہ کھلا ہوا ہے جبکہ میلاد پارک جہاں پر ٹکٹ نہیں کو بند کیا گیا ہے جس میں سٹی کے چھوٹے بچے کھیلتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بنوں سے ہمدردانہ درخواست کی کہ ان بچوں کی خاطر یہ پارک کھول لیں اور اس ظالم ملازم چوکیدار کو میلاد پارک سے ٹرانسفر کرکے خدا ترس ملازم کی ڈیوٹی لگائی جائے۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) کی ہدایت پر ٹی ایم اے او بنوں نے ایکشن لیتے ہوئے میلاد پارک کے مالی شبیر خان چھوٹے بچے کو تھپڑ مارنے پر نوکری سے برخاست کرلیا ہے۔

ملازم کے خلاف انکوائری مقرر کردی جبکہ پارک کو بچوں کیلئے کھول دیا گیا۔