haripur protest

ہری پور:تیزاب فیکٹری،موبل آئل اورپولٹری فیڈبنانےوالے پلانٹ عوام کیلئےعذاب

ویب ڈیسک (ہری پور)حطارانڈسٹریل اسٹیٹ ورکرویلفیئربورڈکی 188کواٹرکالونی میں رہائشی تیزاب فیکٹری موبل آئل فیکٹریوں کیخلاف سراپااحتجاج،رہائیشیوں کا کہنا ہے کہ تیزاب فیکٹری موبل آئل فیکٹریوں کی طرف سے نکلنے والے آلودہ دھویں سےہمارے بچے بیمار ہو چکے ہیں۔

مظہرین کا کہنا ہے کہ حطار انڈسٹریل اسٹییٹ میں ورکرویلفئربورڈکی 188رہائشی کالونی کے پاس تیزاب فیکٹری۔موبل آئل فیکٹری اور 600فلیٹس کے آس پاس فیڈ فیکٹریوں موبل آئل فیکٹریوں کی جانب سے آلودہ دھواں تیزابی دھواں کواٹرز اور فلیٹس کے رہائشیوں کیلئے عذاب بن گئے ہیں ،دن رات فیکٹریوں ملوں کی جانب سے آلودہ دھواں چھوٹے چھوٹے بچے بیماریوں میں مبتلا ھو چکے ہیں آئےروز دن رات دھویں اور آلودگی کی وجہ سے پینےکا پانی بھی آلودہ کڑوہ ہوچکا ہے محکمہ ماحولیات ڈپٹی کمشنر اور دیگرمحکموں کی جانب سے خاموشی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے او ان فیکٹریوں کارخانوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔اور ان فیکٹریوں ملوں کے خلاف برائےنام کاروائی کی جاتی ہے جبکہ کالونیوں کے رہائشی بار بار احتجاج کرتےہیں اس پر کوئی عملی کاروائی نہیں کی جاتی ۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
مزید پڑھیں:  لکی مروت، شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ

عوامی مطالبہ ہے کہ 188کواٹرز اور 600فلیٹس کے ساتھ تیزاب فیکٹریوں موبل آئل فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کی جائے سیل کیا جائے اورٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کئے جائیں تا کہ آلودگی ختم ہو سکے۔