Hamza Ali Abbasis son

بیٹےکی پہلی سالگرہ پرنیمل خاوراورحمزہ علی عباسی کامحبت بھراپیغام

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے اپنے بیٹے مصطفیٰ کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

نیمل خاور نے اپنے بیٹے مصطفیٰ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے بیٹے کی زندگی کے حسین لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔

سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مصطفیٰ کی پہلی سالگرہ کے کیک کی مختصر ویڈیو کلپ بھی شیئر کی۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج ہماری زندگی کی روشنی، میرا خوبصورت بیٹا مصطفیٰ ایک سال کا ہوگیا ہے۔‘

نیمل خاور نے بیٹے کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ آپ کو صراطِ مستقیم پر چلائے اور آپ کو اور بہت سی نعمتوں سے نوازے۔‘

سابقہ اداکارہ نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم! مصطفیٰ کی صحت اور تندرستی کے لیے دعا کریں۔‘

نیمل خاور کی پوسٹ پر شوبز ستاروں سمیت مداحوں کی بڑی تعداد اُن کے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی نظر آرہی ہے۔

دوسری جانب فلم و ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے مصطفیٰ کو نیک انسان بننے کی دُعا دے دی۔

مصطفیٰ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر حمزہ علی عباسی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی فیملی فوٹو میں حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مصطفیٰ کو پہلی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ اللّہ تعالیٰ کے نیک بندے بنیں۔‘
اداکار نے لکھا کہ ’میں اپنے رب کا بہت شُکرگزار ہوں کہ اُس نے مجھے مصطفیٰ جیسی نعمت سے نوازا۔‘

آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم! مصطفیٰ کی سالگرہ پر اس کے لیے تھوڑی سی دعا کریں۔‘

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔