US troops

امریکی فوجیوں کیلئے خفیہ کیپسول تیار

ویب ڈیسک (واشنگٹن)امریکہ نے ایسا خفیہ کیپسول تیارکرلیا ہے جو امریکی فوجیوں کو صحت مند رکھنے کے علاوہ بڑھاپے کو بھی روک سکے گا۔

ذرائع کے مطابق بڑھاپا روکنے کا خفیہ کیپسول امریکہ کی اسپیشل آپریشنز کمانڈ (سوکوم) نے تیار کیا ہے۔ یہ تجربات پنٹاگون کے ایک وسیع البنیاد پروگرام کا حصہ ہیں جس کا مقصد فوجیوں میں عمر رسیدگی اور زخموں سے متاثر ہونے کا عمل سست کرتے ہوئے ان کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی

ترجمان کے مطابق کیپسول کی شکل میں دی جانے والی اس دوا کی خوراک اور محفوظ ہونے سے متعلق ابتدائی تحقیق مکمل ہوچکی ہے جبکہ امریکی فوجیوں پر اس کی آزمائشیں امریکی مالی سال 2022 سے شروع کر دی جائے گی۔

امریکہ کی ایک نجی بایو ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹرو بایوٹیک‘ کے تعاون سے یہ کیپسول تیار کیا گیا اور پنٹاگون اس پر 2018 میں تحقیق کے آغاز سے اب تک 28 لاکھ ڈالر خرچ کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم

ممکنہ طور پر یہ کیپسول میٹرو بایوٹیک کے تیار کردہ، کچھ ایسے سالمات (مالیکیولز) پر مشتمل ہے جو تمام زندہ خلیوں کے درست طور پر کام کرنے کےلیے انتہائی ضروری ہوتے ہیں۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پنٹاگون کا خفیہ کیپسول، خلیے کے ’پاور ہاؤس‘ یعنی مائٹوکونڈریا کی کارکردگی برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے جس سے نہ صرف صحت بہتر رہتی ہے بلکہ بڑھاپے کا اثر بھی بہت آہستگی اور دیر سے ہوتا ہے۔