Pakistan Army organizes multinational joint medal parade

پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد

ویب ڈیسک(راولپنڈی )کانگو میں امن مشن کے تحت ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈکاانعقاد کیا گیا ، جس میں انسانی خدمات کے اعتراف میں اہلکاروں کو یو این میڈلز دیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگو میں امن مشن کے تحت ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈکاانعقاد کیا گیا ، جس میں پاک فوج کیجانب سے یو این فورس کمانڈرمہمان خصوصی تھے، اس رنگا رنگ تقریب میں سول وفوجی حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پریڈ کے دوران انسانی خدمات کے اعتراف میں اہلکاروں کیلئے یو این میڈلز کا اعلان کیا گیا ، پریڈمیں چین ،انڈونیشیا،یوراگوئے کے یونٹس پاکستانی دستے کے ہمراہ تھے۔

ترجمان کے مطابق تقریب میں مختلف نوعیت کی حربی مشقیں اور ثقافتی شو کاانعقاد کیاگیا اور پاک فوج کےامن دستوں نےچیلنجنگ ٹاسک کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پریڈ کے دوران بغیر اسلحہ لڑاکا ڈرلزاور ثقافتی شوز کا انعقاد کیا گیا جبکہ فوجی بینڈز نے مسحور کن دھنیں بکھیریں۔

خیال رہے تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاک فوج اس وقت اقوام متحدہ کے امن مشن کی تاریخ میں سب سے زیادہ فوجی دستے بھیجنے والا ملک بن چکا ہے۔