Five day anti polio vaccination drive launched in K P

خیبرپختو نخوا میں 5روزہ انسداد پولیو دوسرے روز مہم جاری

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا میں 5 روزہ پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے،صوبے کے اٹھارہ ہائی رسک اضلاع میں پولیو مہم کے پہلے روز9 لاکھ 32 ہزار 714 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے۔

مزید پڑھیں:  چینیوں کی گاڑی پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، علی امین گنڈاپور/ حاجی غلام علی

تفصیلات کے مطابق صوبے کے 18اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری ہے جبکہ مہم کے لیے 16 ہزار731 تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

کوآرڈینیٹر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ 15ہزار 965 موبائل،708 ٹرانزٹ اور 58رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 4 ہزار 385ایریا انچارجز بھی تعینات کیے گئے ہیں اور 26ہزار719اہلکار پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے مامور ہونگے۔

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان

واضح رہے کہ مہم کے دوران37 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔