peshawer blast

پشاور:کارخانوں پولیس موبائل دھماکہ،سی ٹی ڈی کومراسلہ ارسال

ویب ڈیسک(پشاور)کارخانوں پولیس موبائل دھماکہ کا مراسلہ تیار کر لیا گیا ہے،حیات آباد پولیس نے واقعہ کا مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا۔

مراسلہ کے متن میں کہا گیا کہ آر آر ایف یونٹ موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ دھماکہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

مراسلہ حیات آباد پولیس اسٹیشن کی جانب سے تھانہ سی ٹی ڈی ایس ایچ او کے نام ارسال کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے

مراسلہ میں بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی مراسلہ کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرے گی، دھماکہ میں ایک پولیس اہلکار شہید ایک زخمی ہوا۔