Ppp reject petrol price hike

پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کردیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد) سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول بم گرانے کی شدید مذمت کرتے ہیں پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کر دیا ہے۔

سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سرکار نے عوام الناس کیلئے جیب کتروں کا روپ دھار لیا ہے۔آئی ایم ایف شرائط بجٹ کے بعد بھی عوام پر مسلسل پٹرول بم گرانے کے فیصلے قابل مذمت ہیں۔پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ سے مہنگائی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگاحکمران اپنی جیبیں بھرنے اور مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوام دشمن اقدامات کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی بے روزگاری سونامی نے لوگوں کو اعصابی طور پر نڈھال کر رکھا ہے۔اشیاء ضروریہ پہلے ہی شہریوں کی دسترس سے باہر کر دی گئی ہیں،روٹی روزگار چھیننے والے حکمران غریبوں کو سستی سواری سہولت سے محروم کرنے کے درپے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک