p613 395

مشرقیات

ہالی ووڈ میں بطور پورن سٹار اپنے کیریئر یعنی کردار کی شروعات کرنے والی سنی لیون کی انتہائی بولڈ تصاویر اب فصلوں کی حفاظت کے لئے آویزاں ہونے کے دلچسپ تجربات کئے جارہے ہیں۔بابائے مشرقیات کا خیال ہے کہ کسان نے بری نظر کا صحیح توڑ نکالا ہے سنی لیون کی بولڈ تصویر ہی بری نظروں کی زیادہ حقدار ہے اگر کسی کی نظر اچھی بھی ہو تو نیت خراب ضرور ہو گی طبیعت خراب ہو گی آہستہ آہستہ صحت خراب ہو گی اور لوگ جب خود سنی لیونی جال میں بری طرح پھنس جائیں توفصلوں پر بری نظر کس کی پڑ سکتی ہے ۔ اس طرح کی عورت ہی کو تو شیطان کا آلہ کار قرار دیا گیا ہے ۔ سنی لیون تو کسی کو کہتی بھی نہیں کہ میرا جسم میری مرضی وہ تو ظاہر ہے اور وہ یہ بھی کسی سے نہیں کہتی کہ لو صحیح سے بیٹھ گئی بلکہ وہ تو پریکٹیکل کرکے دکھاتی ہے مزید تفصیلات کے مطابق
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک گاوں میں کسان نے اپنی 10 ایکڑ زمین میں اچھی کاشت کے لیے سنی لیون کی بکنی پہنے ہوئے بہت بڑی تصاویر آویزاں کردیں۔کاشت کار کی جانب سے اپنی زمین پر بہت بڑے سائز کی دو بڑی تصاویر آویزاں کی گئیں جنہیں راہگیر دور سے آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔تصاویر میں سنی لیون کو سرخ بکنی میں دکھایا گیا ہے اور ان کی تصاویر پر مراٹھی زبان میں حسد اور جلن سے متعلق ایک قول بھی لکھا گیا ہے، جس کا مفہوم ہے کہ ان سے کوئی حسد نہ رکھے حسد اس چیز سے ہوتی ہے جہاں حصول اور ممانعت و قدغن ہو یہاں تو سب کچھ کھول کر فراخدلی کا مظاہرہ دعوت نظارہ دے رہی ہوتی ہے توپھرحسد کی گنجائش ہی نہیں اصل بات تو یہ ہے کہ اس طرح کی چیز سے کوئی حسد کرنا ہی نہیں بلکہ ہے دیکھنے کی چیز بار بار دیکھ اور ایک بار دیکھا ہے دوبارہ دیکھنے کی ہوس کا معاملہ ہوتا ہے اور ان کا طریقہ کام کر گیا۔کاشت کار کے مطابق جب سے انہوں نے سنی لیون کی تصاویر کو زمین میں آویزاں کیا تب سے راہگیر لوگوں نے ان کی فصل کو بد نظروں سے دیکھنا اور گھورنا بند کردیا اور سب لوگوں کی نظریں اداکارہ کی تصاویر پر گئیں۔جس میں سنی لیون غضب ڈھاتی دکھائی دے رہی ہوتی ہیںآخری بار سنی لیون 2019 کی رومانٹک کامیڈی فلم موتی چور چکنا چور میں آئٹم گانے پر ڈانس کرتی دکھائی دی تھیں۔سنی لیون تھکنے والی تو نہیں لگتیں جلد پھر جلوہ گر ہو سکتی ہیں جب تک ان کی جوانی کی جلوہ گری ماند نہیں پڑتی ویسے آپس کی بات ہے پہلے پہل بولڈ تصاویر کو چھپا کر دیکھنے کا رواج تھا اب فصلوں کو نظر بد سے بچانے کے لئے شیونگ کریم اور بلیڈ بیچنے کے لئے غرض ہر نہ کرنے کے قابل کام کے لئے بولڈ تصاویر کا سہارا لیا جانے لگا ہے بولڈ دیکھنے اور دکھائے اور بولڈ ہوتے ہوتے اب وقت آنے پر کلین بولڈاور چاروں شا نے چت کی نوبت آرہی ہے اور حالات معاملات ‘فاعلات ‘ مفعولات و مشغولات اور واہیات کا توازن بری طرح بگڑتا جارہا ہے مگر نوجوان نسل باز نہیں آتی بری طرح بگڑتا کا توازن ایسا ہی معاملہ رہا تو بات تصویریں دیکھنے اور زیردیوار پڑے ہیں تیرے کیا لیتے ہیں دیکھ لیتے ہیں لگی دل کی بجھا لیتے ہیں تک بات رہے گی باقی ٹھپ۔

مزید پڑھیں:  نشستن و گفتن و برخاستن