accident 4

چنگچی ڈرائیور کی غفلت سےموٹرسائیکل سوارجاں بحق

ویب ڈیسک (مردان) تخت بھائی کے علاقے مدے بابا روڈ پر تیز رفتار چنگچی کے ڈرائیور کی غفلت سے موٹر سائیکل سوار پی ایچ ڈی ڈاکٹر ظہیراللہ ساکن پیرسدو تحصیل تخت بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر متوفی کی نعش ٹی ایچ کیو تخت بھائی منتقل کردی۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ دہشت گردی واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

ذرائع کے مطابق چنگچی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔