herschelle gibbs

ہرشل گبز کشمیر پریمیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں پر پھٹ پڑے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز کشمیر پریمیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں پر پھٹ پڑے۔

ساؤتھ افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ نے دباؤ ڈال کر مجھے کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کا دباؤ اور کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

ہرشل گبز نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت کی تو آئندہ بھارت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، اس کے علاوہ مجھے کرکٹ سے متعلق کام سے بھی روکنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ